ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / انکولہ ۔ ہبلی ریلوے لائن منصوبے کے لئے 632ایکٹر زمین کی حصولیابی : عوامی نمائندوں کی بے حسی پر عدم اطمینان  

انکولہ ۔ ہبلی ریلوے لائن منصوبے کے لئے 632ایکٹر زمین کی حصولیابی : عوامی نمائندوں کی بے حسی پر عدم اطمینان  

Wed, 16 Jan 2019 21:17:19    S.O. News Service

کاروار :16؍جنوری (ایس او نیوز)168.289کلومیٹر لمبی ہبلی۔ انکولہ براڈگیج ریلوے لائن  کلگھٹگی تک نافذ کرتے ہوئے کل 632.20ایکڑ زمین حاصل کی گئی ہے  اور اس کے لئے 12.90کروڑ روپئے بھی زمینی معاوضہ کے طورپر منظور کئے جاچکے ہیں۔ انکولہ اور یلاپور کی 27دیہاتوں کی 113.62ہیکٹر نجی اور 683.61ہیکٹر فاریسٹ زمین کی حصولیابی باقی ہے۔ مگر قابل غور یہ ہے کہ سال 2006سے زمین حصولیابی کی کارروائی رکی ہوئی ہے۔

یہ ماناجارہاہے کہ ماہر ماحولیات کی دوغلی پالیسی کی وجہ سے ہبلی۔ انکولہ ریلوے منصوبہ نافذ نہیں ہورہاہے، مگر ساحلی عوام کی جانب سے منصوبے کو جاری کرنے کےلئے مسلسل جدوجہد کی جارہی ہے۔ دھارواڑ اور اترکنڑا اضلاع کے علاقوں میں زمین کی حصولیابی ہونی ہے، اسی دوران یہ بات بھی یاد رکھنی چاہئے کہ ہبلی اور کلگھٹگی میں زمین حصولیابی کو لے کر متاثرین میں معاوضہ تقیسم کیا جاچکاہے۔

منصوبے کے لئے دھارواڑ ضلع ہبلی تعلقہ کے 10اور کلگھٹگی تعلقہ کے 15دیہات میں زمین حاصل کی جاچکی ہے، بقیہ یلاپور کے 15اور انکولہ کے 12دیہات میں زمین حصولیابی کی کارروائی ہونی ہے۔ ہبلی تعلقہ میں 262.06ایکڑ مالکی زمین حاصل کرنے کے بعد 8،12،70،676روپئے کا معاوضہ دیاگیا ہے۔ کلگھٹگی تعلقہ میں 370.14ایکڑ مالکی زمین لےکر 4،77،49،945 روپیوں کا معاوضہ اداہوچکاہے۔ کلی طورپر کہیں تو ہبلی سے کلگھٹگی تک ریلوے لائن کے لئے 12،90،20،621روپیوں کا معاوضہ اداہواہے۔ منصوبے کے لئے یلاپورمیں 402.33 اور انکولہ میں 394.90ہیکٹر زمین حاصل کرنی باقی ہے۔

چونکہ منصوبہ مغربی گھاٹ سے گزرتاہے تو ابتداء میں منصوبے کے نفاذ کو لےکر اشکالات ظاہر کئے گئے تھےاور محکمہ فاریسٹ اور ماحولیات نے بھی منظوری کےلئے پس و پیش کی تھی۔ لیکن اب جب کہ دو دہے بیت رہے ہیں سب کچھ حل ہونے کے درپے تھاتو حیاتی تنوع بورڈ کے کے نا م کا لبادہ اوڑھ کر ماحولیاتی ماہرین پھر ایک بار سدراہ بنے ہوئے ہیں۔ ماہرین ماحولیات کی چال دیکھیں تو عوامی سطح پر محسوس کیاجارہاہے کہ ماحولیاتی ماہرین ساحلی علاقے کی ترقی کے مخالف ہیں۔ 5مرتبہ رکن پارلیمان منتخب ہونے والوں نے بھی ہبلی۔ انکولہ منصوبے کے متعلق کوئی کوشش نہیں کئے  جانے پر عدم اطمینان ظاہر کیا جارہاہے۔


Share: